رسائی کے لنکس

دمشق میں پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکا


قدیم شہر دمشق کے باب ٹوما کے قریب واقع ایک پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا۔
قدیم شہر دمشق کے باب ٹوما کے قریب واقع ایک پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

شام کے دارالحکومت دمشق میں اتوار کو ایک دھماکا ہوا جس میں ایک انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق کم از کم دس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

یہ دھماکا ایک ایسے وقت ہوا جب شام کے صدر بشارالاسد اور لخدر ابراہیمی کی سربراہی میں اقوام متحدہ کے ایک وفد کے درمیان ملک میں خانہ جنگی ختم کرنے پر بات چیت جاری تھی۔

ایک سرکاری اہلکار نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں قدیم شہر دمشق کے باب توما کے قریب واقع ایک پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا۔

حکام کی جانب سے دھماکے کی نویت کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔ چند عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکا بم پھٹنے کی وجہ سے ہوا ہے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

باب توما کے علاقے میں بیشتر رہائشی شام کے اقلیت عیسائی ہیں۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک انسانی حقوق کی تنظیم (او ایچ آر) نے دعویٰ کیا کہ دھماکے میں ہلاکتیں ہوئی ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ تاحال ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔

تنظیم کے مطابق ایمبولینس اور پولیس کی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ رہی ہیں۔
XS
SM
MD
LG