رسائی کے لنکس

شام: کار بم دھماکے میں 15 ہلاک


شام کے جس علاقے میں یہ دھماکا ہوا اس کے قریب ہی ملک کے مرکزی بینک اور وزارت خزانہ کی عمارتیں بھی واقع ہیں۔

شام کے ایک گنجان آباد علاقے میں پیر کو طاقتور کار بم دھماکے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق دھماکے کے بعد کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی جب کہ متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

جس علاقے میں یہ دھماکا ہوا اس کے قریب ہی ملک کے مرکزی بینک اور وزارت خزانہ کی عمارتیں بھی واقع ہیں۔

شام کے صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے لیے شروع ہونے والے پرامن اجتحاج نے بعد میں لڑائی کی صورت اختیار کر لی جس میں اب تک 70 ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔

لڑائی کے باعث شام کے تقریباً 10 لاکھ افراد پناہ کے لیے ملک سے باہر چلے گئے ہیں جب کہ اندرون ملک بھی لاکھوں افراد بے دخل ہوئے۔
XS
SM
MD
LG