رسائی کے لنکس

شام میں بم دھماکے سے کم ازکم 34 افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پولیس کا کہنا ہے کہ "دہشت گردوں نے بارودی مواد کی بھاری مقدار سے بھرے ہوئے ٹرک کو دھماکے سے اڑایا جس سے گاؤں میں متعدد گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔"

شام میں ایک کار بم دھماکے میں کم از کم 34 افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی ثنا نیوز کے مطابق یہ دھماکا جمعہ کو وسطی شہر حماہ کے قریب حکومت کے کنٹرول والے علاقے الحورا میں ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ "دہشت گردوں نے بارودی مواد کی بھاری مقدار سے بھرے ہوئے ٹرک کو دھماکے سے اڑایا جس سے گاؤں میں متعدد گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔"

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بھی اس دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں 37 افراد ہلاک جبکہ چالیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

سیریئن آبزرویٹری کا کہنا ہے صبح کے وقت ہونے والے دھماکے میں کئی افراد شدید زخمی ہیں جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن شام میں 2011ء سے شروع ہونے والی خانہ جنگی میں کار بم دھماکے ایک معمول ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 25 لاکھ سے زائد افراد ملک سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے۔
XS
SM
MD
LG