رسائی کے لنکس

شام کے دارالحکومت دمشق میں سرکاری فورسز اور حکومت مخالف باغیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق یہ لڑائی اتوار کو اُس وقت شروع ہوئی جب باغی حکومت کے زیر کنٹرول علاقے میں سرنگوں کے ذریعے گھس آئے۔

عینی شاہدین کے مطابق لڑائی کے دوران شہر کے قلب میں راکٹ اور توپ خانے سے داغے گئے گولے گرے جب کہ سرکاری فورسز نے باغیوں کے اہداف کو فضائیہ کی مدد سے نشانہ بنایا۔

اس حملے کو پسپا کرنے کے لیے سرکاری فوج کی مدد کے لیے انفنٹری کے دستے اور ٹینک علاقے میں پہنچ گئے۔

جب کہ سرکاری فوج نے شہر کے ایک اہم علاقے ’عباسی اسکوائر‘ کو جانے والے تمام راستے بند کر دیئے۔

شام میں خانہ جنگی گزشتہ چھ برسوں سے جاری ہے جس کے دوران اب تک لگ بھگ ڈھائی لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

جنگ کے باعث 40 لاکھ سے زائد شامی خطے کے دیگر ممالک میں پناہ گزین ہیں جب کہ ملک کی آبادی کا ایک بڑا حصہ اندرون ملک ہی اپنے گھروں کو چھوڑ کر قدرے محفوظ علاقوں میں رہنے پر مجبور ہے۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG