رسائی کے لنکس

شام: اقوام متحدہ کے معائنہ کارروں نے تحقیقات شروع کر دیں


اُدھر روس نے متنبہ کیا ہے کہ شام کے خلاف کسی بھی طرح کی بیرونی کارروائی نا صرف اس ملک بلکہ خطے میں عدم استحکام کا باعث بنے گی۔

اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں نے بدھ کو شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں اس علاقے میں تحقیقات کا آغاز کیا جہاں مبینہ طور پر کیمیائی ہتھیار استعمال کیے گئے تھے۔

منگل کو سکیورٹی خدشات کے باعث اقوام متحدہ کے معائنہ کار اپنا کام شروع نہیں کر سکے تھے جب کہ پیر کو عالمی تنظیم کے اس وفد میں شامل گاڑیوں میں سے ایک گاڑی پر ’ماہر نشانہ بازوں‘ کی فائرنگ کے بعد اُنھیں اپنی سرگرمیاں محدود کرنی پڑیں۔

اُدھر روس نے متنبہ کیا ہے کہ شام کے خلاف کسی بھی طرح کی بیرونی کارروائی نا صرف اس ملک بلکہ خطے میں عدم استحکام کا باعث بنے گی۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے شام کے معاملے پر اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے ایلچی لخدار براہیمی سے ٹیلی فون پر بات کر کے شام کے خلاف فوجی آپریشن سے متعلق اپنی مخالفت سے اُنھیں آگاہ کیا۔

روس کے وزیر خارجہ کے مطابق لخدار براہیمی نے مسئلے کے سیاسی حل پر زور دیا اور شام کے اندر و باہر تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ ذمہ داری سے جواب دیں۔
XS
SM
MD
LG