رسائی کے لنکس

شام: حلب میں لڑائی جاری، ہیلی کاپٹروں کا استعمال


فائل فوٹو
فائل فوٹو

تنظیم کے مطابق الیپو، حمص اور ادلب میں گولہ باری اور فائرنگ سے کم ازکم آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

شام میں حزب مخالف کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے حلب میں مزید فوج بھیجی ہے جہاں باغیوں اور فوج کے درمیان جھڑپین پانچویں روز بھی جاری ہیں۔

برطانیہ میں قائم سیریئن آبزورویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ حلب کے گرد نواح میں بہت سے علاقوں میں بدھ کو بھی جھڑپیں ہوئی اور شام کی فورسز ہیلی کاپٹربھی استعمال کررہی ہے۔

تنظیم کے مطابق حلب، حمص اور ادلب میں گولہ باری اور فائرنگ سے کم ازکم آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ حکومتی فورسز نے بدھ کو دمشق کے مضافات میں واقع التل میں بھی گولہ باری کی۔

دریں اثناء پڑوسی ملک ترکی میں حکام نے کہا ہے کہ سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر بدھ کو دونوں ملکوں درمیان سرحدی گزرگاہ بند ہوگی۔

شام میں باغیوں نے متعدد گزرگاہوں پر قبضہ کررکھا ہے۔ گزشتہ ہفتے سرحد پر شام کی طرف باب الحوا میں سرکاری فوجوں اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والی لڑائی کے دوران ترکی کے ٹرکوں کو نذر آتش کیے جانے کے علاوہ لوٹ مار کے واقعات بھی ہوئے۔
XS
SM
MD
LG