رسائی کے لنکس

شام: سنیوں کے گاؤں پر حملے میں کم ازکم 15 ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

برطانیہ میں قائم سیریئن آبزویٹری فار ہیومن رائٹس نے ہفتہ کو بتایا کہ شیخ حدید نامی اس گاؤں میں مرنے والوں میں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

شام میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ سرکاری فورسز کے حمایت یافتہ جنگجوؤں نے سنیوں کے ایک گاؤں پر کیے گئے حملے میں کم ازکم 15 لوگوں کو ہلاک کردیا ہے۔

برطانیہ میں قائم سیریئن آبزویٹری فار ہیومن رائٹس نے ہفتہ کو بتایا کہ شیخ حدید نامی اس گاؤں میں مرنے والوں میں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

گروپ نے اس کارروائی کو ’’قتل عام‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگجوؤں نے بندوقوں اور خنجروں سے لوگوں پر حملہ کیا۔ اس کے بقول دیگر مرنے والوں کے بارے میں واضح نہیں کہ وہ باغی تھے یا عام شہری۔

شام کی حکومت سنیوں کی اکثریت والی باغی قوتوں کے خلاف لڑ رہی ہے اور دو سال سے زائد عرصے سے جاری اس تنازع میں ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG