رسائی کے لنکس

شام: دمشق میں فوج اور باغیوں کے درمیان شدید لڑائی

دمشق میں جھڑپوں سے متعلق ایک عام شہری کی ویڈیو
دمشق میں جھڑپوں سے متعلق ایک عام شہری کی ویڈیو

حملوں کی زد میں آنے والے دمشق کے جنوبی علاقے کے رہائشی اپنی جانیں بچانے کے لیے گھر بار چھوڑ کرجارہے ہیں اور شہر کے اس حصے کے داخلی اور خارجی راستوں پر فوج کی بکتر بند گاڑیوں کی قطاریں دکھائی دے رہی ہیں۔

عینی شاہدین کا کہناہے کہ پیر کے روز شام کے دارالحکومت دمشق میں سرکاری فوجیوں اور باغیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپیں اب تک ہونے والی شدید ترین لڑائی تھی۔

ایک باغی جنگجو نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ یہ لڑائی صدربشارالاسد کے خلاف گذشتہ 17 ماہ سے جاری جدوجہد میں تبدبلی کا نقطہ آغاز ثابت ہوسکتی ہے۔

حملوں کی زد میں آنے والے دمشق کے جنوبی علاقے کے رہائشی اپنی جانیں بچانے کے لیے گھر بار چھوڑ کرجارہے ہیں اور شہر کے اس حصے کے داخلی اور خارجی راستوں پر فوج کی بکتر بند گاڑیوں کی قطاریں دکھائی دے رہی ہیں۔

بین الاقوامی ریڈکراس نے اتوار کو کہاتھا کہ شام کے بہت سے حصوں میں خانہ جنگی کی سی کیفیت ہے اور ا س کے پھیلاؤ میں اضافہ ہورہاہے۔

ادھر ماسکو میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے مغربی اقوام پر الزام لگایا ہے کہ وہ شام کے خلاف اقوام متحدہ کی ایک سخت قرارداد کی حمایت پر روس کو مجبور کرنے کے لیے اسے بلیک میل کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سفارت کار یہ دھمکی دے رہے ہیں کہ اگر اس نے شام کے خلاف سخت پابندیوں پر مبنی قرارداد کی حمایت نہ کی تو وہ شام میں اقوام متحدہ کے مبصرین کے قیام میں توسیع سے متعلق روسی قرا داد کا راستہ روک دیں گے۔
XS
SM
MD
LG