رسائی کے لنکس

شام میں بلدیاتی انتخابات


شام میں بلدیاتی انتخابات
شام میں بلدیاتی انتخابات

شام میں پیر کو بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں جوکہ صدر بشار الاسد کی طرف سے اپنے اقتدار کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے بعد اصلاحات کے وعدے کا پہلا امتحان ہے۔

ملک کے 14 صوبوں میں مقامی کونسلوں کی 17 ہزار سے زائد نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

انتخابات سے ایک روز قبل ملک بھر میں ہونے والے پرتشدد واقعات میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ اتوار کو سب سے بڑی جھڑپ فوج سے منحرف ہونے والے اہلکاروں اور وفادار فورسز کے درمیان جنوبی شام میں ہوئی۔ اردن کی سرحد کے قریب ہونے والی اس لڑائی سکیورٹی فورسز کو ٹینکوں کی مدد بھی حاصل تھی۔

مقامی رہائشیوں اور سرگرم کارکنوں کا کہنا تھا کہ شام کی 12 آرمرڈ بریگیڈ کے فوجیوں نے جنوبی قصبے بصر الحریر پر دھاوا بول دیا۔

برطانیہ میں مقیم شام میں حقوق انسانی کی ایک نگران تنظیم کے مطابق لڑائی میں فوج کی تین گاڑیاں بھی نذر آتش ہوئیں۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی ایسے ہی واقعات پیش آئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG