رسائی کے لنکس

ایران اور شام نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے بارے میں امریکی خدشات کو مسترد کردیا


ایرانی صدر محمود احمدی نژاد اور ان کے شامی ہم منصب بشار الاسد نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے بارے میں امریکی خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مسلسل مضبوط بناتے رہیں گے۔

ایرانی راہنما شامی صدر کے علاوہ حزب اللہ اور حماس کے ارکان کے ساتھ مزاکرات کے لیے جمعرات کے روز دمشق پہنچے۔

اس ملاقات سے ایک روز پہلے امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے شا م سے کہا تھاکہ وہ خود کو ایران سے دور رکھے ۔

امریکہ دمشق کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کر رہاہے ۔ اور اس نے 2005 کے بعد سے پہلی بار شام کےلیے ایک نیا سفیرمقرر کر دیا ہے ۔ جبکہ وہ ایران پر اس کے جوہری پروگرام کےسلسلے میں دباؤ میں اضافہ کر رہا ہے ۔

صدر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ امریکہ کو علاقے میں اپنی کوششیں ترک کر دینی چاہئیں اور انہوں نےکہا کہ وہ امریکہ کے اثر رسوخ اور اسرائیل کے بغیر ایک نئے مشرق وسطیٰ کا تصور رکھتے ہیں



XS
SM
MD
LG