رسائی کے لنکس

داعش نے تباہ کی گئی قدیم عبادت گاہ کی تصاویر جاری کر دیں


’داعش‘ کی طرف سے جاری تصاویر میں کئی لوگوں کو عبادت گاہ کے آثار قدیمہ کے گرد کنٹینر ایک قطار میں رکھتے ہوئے اور اُنھیں نیلے رنگ کی ایک تار سے جوڑتے ہوئے دکھایا گیا۔

شدت پسند گروپ ’داعش‘ نے رواں ہفتے کے اوائل میں شام میں دو ہزار سال پرانی ایک عبادت گاہ کو تباہ کرنے کی تصاویر انٹرنیٹ پر جاری کی ہیں۔

یہ مندر پالمیرا شہر میں واقع تھا، جہاں اہم آثار قدیمہ موجود ہیں۔ داعش نے رواں ہفتے کے اوائل میں دعویٰ کیا تھا کہ اُس نے ایک قدیم عبادت گاہ کو تباہ کر دیا ہے۔

’داعش‘ کی طرف سے جاری تصاویر میں کئی لوگوں کو عبادت گاہ کے آثار قدیمہ کے گرد کنٹینر ایک قطار میں رکھتے ہوئے اور اُنھیں نیلے رنگ کی ایک تار سے جوڑتے ہوئے دکھایا گیا جب کہ دیگر تصاویر میں دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے اور دھماکے کے بعد ملبے کے ڈھیر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

داعش کے جنگجوؤں نے رواں سال مئی میں شام کے قدیم شہر پالمیرا پر قبضہ کیا تھا۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس، ثقافت اور تعلیم ’’یونیسکو‘‘ کی طرف سے کہا گیا کہ داعش کے جنگجوؤں کی طرف سے پالمیرا کے آثار قدیمہ کو تباہ کرنا ’’جنگی جرم‘‘ ہے۔

قدیم عبادت گاہ کو تباہ کرنے سے قبل داعش کے جنگجوؤں نے پالمیرا میں 72 سالہ ماہر آثار قدیمہ خالد اسد کا سر قلم کر دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG