رسائی کے لنکس

پارلیمان کے اسپیکر جہاد لاہم کے بھائی محمد اسامہ لاہم کو اس وقت گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا جب وہ دارالحکومت دمشق میں اپنی گاڑی پر دفتر جا رہے تھے۔

شام میں سرکاری ٹی وی کے مطابق پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بھائی کو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

خبر رساں ادارے صنعا کے مطابق پارلیمان کے اسپیکر جہاد لاہم کے بھائی محمد اسامہ لاہم کو اس وقت گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا جب وہ دارالحکومت دمشق میں اپنی گاڑی پر دفتر جا رہے تھے۔

شام میں سرگرم کارکنوں نے پیر کو بتایا تھا کہ ایک خودکش کار بم دھماکے میں 50 سے زائد فوجی اور صدر بشار الاسد کے حامی ہلاک ہوئے تھے۔

برطانیہ میں مقیم انسانی حقوق کے گروپ ’سیرئین آبزرویٹری‘ نے پیر کو کہا تھا کہ زیارہ گاؤں میں ہونے والا یہ حملہ القاعدہ سے جڑے النصرہ نامی جنگجو گروہ نے کیا تھا۔ لیکن ہلاکتوں کی تعداد کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

انسانی حقوق کے گروپ اور شام کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق دمشق کے قریب ہی واقع میحضہ کے علاقے میں کار بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

جب کہ حقوق انسانی کے کارکنوں کے مطابق شمال مغربی صوبے ادلیب میں فضائیہ کی کارروائی میں 20 باغی مارے گئے۔

شام میں بیس ماہ سے جاری اس لڑائی میں لگ بھگ 36 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG