رسائی کے لنکس

لبنان میں شامی حکومت کے حامی اور مخالفین کی پنجہ آزمائی


مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ اُنھیں اتوار کے روز بھی شمالی شہر طرابلس میں گولہ باری کی آوازیں سنائی دیتی رہیں، جس علاقے کی اکثریتی سنی آبادی رات بھر شامی صدر بشار الاسد سے تعلق رکھنے والی علوی اقلیت سےنبرد آزما رہی

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لبنان میں شامی حکومت کے حامی اور مخالف گروہوں کے درمیان جاری جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک ہوگیا، جب کہ شام میں جاری شورش کے باعث کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوئے۔

مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ اُنھیں اتوار کے روز بھی شمالی شہر طرابلس میں گولہ باری کی آوازیں سنائی دیتی رہیں، جس علاقے کی اکثریتی سنی آبادی رات بھر شامی صدر بشار الاسد سے تعلق رکھنے والی علوی اقلیت سے لڑائی کرتی رہی۔

شام میں ہونے والے تشدد کے واقعات کے باعث اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس بات پر طرابلس میں رہنے والےمتعدد قدامت پسند سنی برہم ہیں، جن کی ہمدردیاں شامی باغیوں کے ساتھ ہیں۔

گھات لگا کر وار کرنے والے ایک باغی نےایک فوجی کو ہلاک کردیا۔ یہ واقع ہفتے کی رات گئے ہوا جب کہ شہر فرقہ وارانہ فسادات کی زد میں ہے۔

دریں اثنا، شام کے سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ تمنا نامی شمال کے دیہی علاقے میں، جو ہما سے تقریباً 55کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، شامی فوج نے کم از کم پانچ افراد کو ہلاک کردیا۔

XS
SM
MD
LG