رسائی کے لنکس

’شام کے خلاف کیا کارروائی ہوگی، یہ فیصلہ نہیں ہوا‘


’پی بی ایس‘ ٹیلی ویژن کے ’نیوز اَور‘ سے بات کرتے ہوئے، مسٹر اوباما نے کہا کہ کسی طرح کی فوجی کارروائی ’نپی تُلی اور محدود‘ نوعیت کی ہوگی

امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ اِس بات کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا آیا شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے حملے کا جواب کس طرح دیا جائے۔

بدھ کے روز ’پی بی ایس‘ ٹیلی ویژن کے ’نیوز اَور‘ سے بات کرتے ہوئے، مسٹر اوباما نے کہا کہ کسی طرح کی فوجی کارروائی ’نپی تُلی اور محدود‘ نوعیت کی ہوگی۔

اُنھوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اسد حکومت کو سبق ہو، تاکہ وہ پھر کبھی کیمیائی ہتھیار استعمال نہ کرے۔

مسٹر اوباما نے کہا کہ اُن کا شام کے تنازع کو جوں کا توں رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

تاہم، اُنھوں نے کہا کہ ماضی میں شام کی طرف سے دہشت گرد گروہوں کی حمایت کو دیکھتے ہوئے، بعید نہیں کہ آئندہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال امریکہ کے خلاف ہو۔


صدر نے کہا کہ شام کے ساتھ نبردآزما ہونے کےلیے امریکہ کے پاس کوئی بہت بڑے آپشنز موجود نہیں۔

تاہم، مسٹر اوباما نے کہا کہ شام کے خلاف محدود حملے کا مقصد اُسے پھر سے کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے سے روکنا ہے، جس کے امریکی قومی سلامتی پر طویل مدتی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
XS
SM
MD
LG