رسائی کے لنکس

شام امن مذاکرت ایک روز کے لیے ملتوی


آستانہ شہر کا ایک منظر (فائل فوٹو)
آستانہ شہر کا ایک منظر (فائل فوٹو)

قزاقاستان کی وزارت خارجہ نے اس التوا کی کوئی وجہ بیان نہیں کی ہے۔

قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں بدھ کو شروع ہونے والے شام امن مذاکرات کا تازہ ترین دور جمعرات تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

تاہم قزاقاستان کی وزارت خارجہ نے اس التوا کی کوئی وجہ بیان نہیں کی ہے۔

آستانہ میں ہونے والی بات چیت کا محور وہ جزوی عارضی جنگ بندی ہے جس کے بارے میں دسمبر کے اواخر میں اتفاق ہوا تھا۔

جنوری میں آستانہ میں ہونے والے اجلاس میں روس، ایران اور ترکی نے اس عارضی جنگی بندی کے مبصر کے طور کام کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

آستانہ میں ہونے والی بات چیت کے عمل میں امریکہ شامل نہیں ہے۔

شام میں چھ سال سے جاری لڑائی کے خاتمے کے لیے بات چیت کا ایک دور آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی زیر نگرانی جنیوا میں بھی متوقع ہے۔

قبل ازیں اقوام متحدہ کے شام کے لیے خصوصی مندوب کی ثالثی میں ہونے والے بلواسطہ مذاکرات کی کوششیوں شام میں جنگ بندی کے خاتمے کے لیے بارآور ثابت نہیں ہو سکیں۔

مارچ 2011ء میں شروع ہونے والے شامی بحران میں اب تک لاکھوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق تقریباً 50 لاکھ افراد کو اپنا ملک چھوڑنا پڑا جب کہ 60 لاکھ دیگر افراد کو شام کے اندر نقل مکانی کرنی پڑی۔

XS
SM
MD
LG