رسائی کے لنکس

شام کے وزیراعظم بم حملے میں بال بال بچ گئے


بم حملے میں تباہ ہونے والی گاڑی
بم حملے میں تباہ ہونے والی گاڑی

سرکاری میڈیا کے مطابق دارالحکومت دمشق کے مغربی ضلع مزیع میں وزیراعظم کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس میں کچھ ہلاکتیں ہوئیں لیکن وائل الحلقی محفوظ رہے.

شام کے وزیراعظم وائل الحلقی پیر کو ایک بم حملے میں بال بال بچ گئے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق دارالحکومت دمشق کے مغربی ضلع مزیع میں وزیراعظم کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس میں کچھ ہلاکتیں ہوئیں لیکن وائل الحلقی خود اس میں محفوظ رہے.

اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں شام کے وزیراعظم کے محافظ بھی شامل ہیں لیکن سرکاری طور پر اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

جس علاقے میں یہ دھماکا ہوا وہاں شام کے اعلیٰ عہدیداروں کی رہائشگائیں ہیں۔

صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف لڑائی میں مصروف باغیوں کو شامی حکومت ’’دہشت گرد‘‘ قرار دیتی ہے۔

شام کے صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف دو سال قبل شروع ہونے والا پر امن احتجاج بعد میں لڑائی کی صورت اختیار کر گیا جس میں اب تک لگ بھگ 70 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG