رسائی کے لنکس

شام میں مظاہرے ، تین ہلاک


شام میں مظاہرے ، تین ہلاک
شام میں مظاہرے ، تین ہلاک

شام کے مختلف شہروں میں جمعہ کو مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اردن کے سرحدی علاقے کے قریب ڈیرا (Derra ) شہر میں ہونے مظاہرے میں شامل افراد کو منتشر کرنے کے لیے سکیورٹی فورس نے گولی چلادی جس سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔

شام کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے اُس وقت مداخلت کی جب مظاہرین نے شہری املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

اطلاعات کے مطابق ساحلی علاقے بن یاس اور دارالحکومت دمشق میں بھی مظاہرے ہوئے۔

واشنگٹن میں قومی سلامتی کونسل کے ترجمان ٹومی ویٹار (Tommy Vietor ) نے تشدد کے واقعات کی شدت مذمت کی ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بھی ہلاکتوں کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شام میں حکام سے کہا ہے کہ تشدد سے گریز کریں۔

شام میں چند روز سے مظاہرے شروع ہوئے ہیں جہاں احتجاج میں شامل افراد زیرحراست سیاسی قیدیوں کی رہائی اور سیاسی آزادی کے لیے اقدامات کرنے پر زور دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

XS
SM
MD
LG