رسائی کے لنکس

شام میں بمباری کا سلسلہ جاری


دمشق میں آتش زدہ پولیس اسٹیشن
دمشق میں آتش زدہ پولیس اسٹیشن

سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ دمشق کے علاقے المزة میں ’’راکٹوں اور بھاری (فوجی) گاڑیوں کی آوازیں‘‘ سنی گئی ہیں۔

شام میں سرگرم انسانی حقوق کی صف اول کی تنظیم نے کہا ہے کہ سرکاری افواج ملک بھر میں مختلف مقامات پر حکومت کے مخالفین کو بمباری کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اتوار کو کہا ہے کہ دارالحکومت دمشق کے علاوہ حمص اور دیر الزور صوبوں میں بھی بمباری کی گئی ہے، جب کہ صوبہ الیپو میں بھی سرکاری اور باغی فورسز کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ دمشق کے علاقے المزة میں ’’راکٹوں اور بھاری (فوجی) گاڑیوں کی آوازیں‘‘ سنی گئی ہیں۔

دمشق میں کئی دنوں تک جاری رہنے والی خون ریز جھڑپوں کے بعد ہفتہ کو حالات خاصی حد تک پرسکوں رہے تھے۔
XS
SM
MD
LG