رسائی کے لنکس

قصیر شہر پر شامی فوج کا دوبارہ کنٹرول: سرکاری ٹی وی


سرکاری فوج قومی پرچم لیے قصیر میں داخل

سرکاری فوج قومی پرچم لیے قصیر میں داخل

لبنان کی سرحد کے قریب واقع یہ شہر بڑی اہمیت کا حامل ہے اور یہاں پر تین ہفتے قبل سرکاری فورسز نے کارروائی شروع کی تھی۔

شام کے سرکاری ٹی وی نے کہا ہے کہ سرکاری فورسز نے دوبارہ قصیر شہر کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

لبنان کی سرحد کے قریب واقع یہ شہر بڑی اہمیت کا حامل ہے اور یہاں پر تین ہفتے قبل سرکاری فورسز نے کارروائی شروع کی تھی۔

خبر کے مطابق بدھ کو ’’دہشت گردوں‘‘ کو سرکاری فوج نے نکال باہر کیا ہے۔ حکومت حزب مخالف کے ان جنگجوؤں کے لیے ’’دہشت گرد‘‘ کی اصطلاح استعمال کرتی ہے جو صدر بشار الاسد کو اقتدار سے بے دخل کرنا چاہتے ہیں۔

قصیر دمشق کو بحیرہ روم کے ساحل سے ملانے والی شاہراہ پر واقع ہے اور سرحد کے ساتھ باغیوں کی اسمگلنگ کے راستوں کے قریب ہے۔

دریں اثناء اقوام متحدہ، روس اور امریکہ کے حکام بدھ کو جنیوا میں ملاقات کر رہے ہیں جہاں وہ شام میں بحران کے خاتمے کے لیے امن کانفرنس کے انقعاد کی کوششوں پر بات چیت کریں گے۔

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG