رسائی کے لنکس

شام: باغیوں کا حکومتی فوجی چوکی پر قبضہ


برطانیہ میں قائم ’سیریئن آبزرویٹری فور ہیومن رائٹس‘ نے بتایا ہے کہ درعا کے مقام پر ہونے والی لڑائی میں 26فوجی اور باغیوں سے منسلک کم از کم سات غیر ملکی جنگجو ہلاک ہوئے

شام کے سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ اردن کی سرحد کے ساتھ چار دِن تک جاری رہنے والی شدید لڑائی کے بعد، باغیوں نے، جِن میں القاعدہ سے وابستہ ایک گروہ کے ارکان بھی شامل ہیں، ہفتے کے روز حکومت کی ایک فوجی چوکی پر قبضہ کر لیا ہے۔

برطانیہ میں قائم ’سیریئن آبزرویٹری فور ہیومن رائٹس‘ نے بتایا ہے کہ درعا کے مقام پر ہونے والی لڑائی میں 26فوجی اور باغیوں سے منسلک کم از کم سات غیر ملکی جنگجو ہلاک ہوئے۔

یہ سرحدی چوکی، جو کسی زمانے میں کسٹمز کے دفتر کے طور پر استعمال ہوا کرتی تھی، ایسے وقت سر ہوئی ہے جب دمشق میں موجود اقوام متحدہ کے ماہرین مبینہ کیمیائی حملوں کے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے ملک بھر کے سات مقامات کی چھان بین کے لیے روانہ ہونے والے ہیں۔

اور ایسے میں، جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد منظور کی ہے، جِس کی رو سے شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

جمعے کو رات گئے ہونے والی اِس رائے شماری سے قبل روس اور امریکہ کے مابین ہفتوں تک قریبی سفارتی رابطے جاری رہے، جِن کی ضرورت 21 اگست کو دمشق کے مضافات میں زہریلی سارین گیس کے حملے کے بعد پیش آئی، جِس میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے۔
XS
SM
MD
LG