رسائی کے لنکس

شام نے ریڈ کراس کو دمشق کے جیل تک رسائی دے دی


صدر اسد سے ریڈ کراس کے سربراہ کی ملاقات
صدر اسد سے ریڈ کراس کے سربراہ کی ملاقات

شام کے صدر بشار الاسد کے ساتھ ملاقات میں حکومت کی طرف سے بغاوت کو کچلنے کی پُر تشدد کارروائیوں پر گفتگو ہوئی: ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ کا بیان

ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی طرف سے مارچ میں جمہوریت کے حق میں شروع ہونے والی بغاوت کے بعد پہلے بار شام نے اُسے ملک کی ایک حراستی تنصیب تک رسائی دی ہے۔

آئی سی آر سی کے سربراہ جیکب کیلن برگر نے پیر کے روز کہا کہ حکومتِ شام نے اُن کے ساتھ سفر کرنے والے ریڈ کراس کے ایک وفد کو دمشق کے مرکزی جیل خانے تک رسائی کی اجازت دے دی ہے۔

کیلن برگر نے کہا کہ شام کے صدر بشار الاسد کے ساتھ ایک ملاقات میں اُنھوں نے حکومت کی طرف سے بغاوت کو کچلنے کی پُر تشدد کارروائی پر گفتگو کی۔

آئی سی آر سی کے سربراہ نےکہا کہ اُنھوں نے مسٹر اسد کو سکیورٹی فورسز کی طرف سے طاقت کے استعمال ، جسمانی اور نفسیاتی بہبود اور زیرِ حراست افراد کی توقیر سے متعلق امور کا احاطہ کرنے والے ضاطوں سے متعلق بات کی۔

اُنھوں نے زخمیوں اور بیماروں کو علاج معالجے کے لیے چھٹی دینے کی اپیل کی۔

کیلن برگر نے شام کی طرف سے تشدد سے متاثرہ علاقوں تک رسائی دینے کو ’پیش رفت‘ قرار دیا۔

عرب لیگ کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ تنظیم کے ایک اعلیٰ سفارتکار نبیل العربی شام میں سرکشی کے تصفیئے کے لیے عرب لیگ کے اقدام کو آگے بڑھانے کے لیے بدھ کو دمشق کا دورہ کریں گے۔

العربی نے اتوار کو کہا کہ حکومتِ شام نے اُنھیں دورے کی دعوت دی ہے جب کہ اِس سے قبل ابتدائی طور پر اُس نے عرب لیگ کے بیان کر مسترد کردیا تھا، جِس میں پُر تشدد کارروائی پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا اور العربی کو امن مشن لے جانے کا اختیار دیا تھا۔ کسی اقدام لینے کے بارے میں کوئی تفصیل بیان نہیں کی گئی۔

XS
SM
MD
LG