رسائی کے لنکس

شام کے 19 محصور علاقوں میں امدادی خوراک کی فراہمی


اقوام متحدہ کے عالمی ادارہٴ خوراک کا کہنا ہے کہ اِن پروازوں کے لیے اُسے شام کی منظوری کی ضرورت ہے، جس کے بعد اس جنگ زدہ ملک کے 19محصور علاقوں میں رسد کی فراہمی کا کام شروع کر دیا جائے گا

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ وہ شام کے علاقوں میں فضا سے کھانے کی اشیا، ادویات اور دیگر اعانتی چیزیں گرانے کے کام کے لیے تیار ہے، جس امداد کی سخت ضرورت ہے؛ لیکن انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اس کام کا آغاز کرنے کے سلسلے میں اُسے حکومتِ شام کی اجازت درکار ہے۔

اقوام متحدہ کے عالمی ادارہٴ خوراک کا کہنا ہے کہ اِن پروازوں کے لیے اُسے شام کی منظوری کی ضرورت ہے، جس کے بعد اس جنگ زدہ ملک کے 19محصور علاقوں میں رسد کی فراہمی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

عالمی ادارہٴ صحت نے بتایا ہے کہ فضا سے خوراک کے پیکٹ گرانے کے لیے ہیلی کاپٹر یا طیارے استعمال ہوں گے، حالانکہ اگر شام منظوری دے تو زمینی رسائی زیادہ مناسب ہوگی۔

اقوام متحدہ کی سرپرستی میں امدادی اشیا کی رسد بین الاقوامی ’سیریا سپورٹ گروپ‘ کی زیر نگرانی شروع کی گئی تھی، جس میں زیادہ تر علاقائی ملک اور عالمی طاقتیں شامل ہیں، جن کی قیادت امریکہ اور روس کرتے ہیں۔

لندن میں اقوام متحدہ کے ایک اہل کار نے ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا کہ انسانی ہمدردی کے امور پر رابطہ کار کے عالمی ادارے کا دفتر فضا سے خوراک کی اشیا گرانے کے کام کے آغاز سے قبل حکومت شام کی جانب سے وضاحت کا منتظر ہے۔ علاقائی دفتر نے اس سے قبل براہ راست شامی حکام کو اجازت دینے کی درخواست بھیجی تھی۔

ادارے کے کہنا ہے کہ اِن 19 محصور علاقوں کے بارے میں، عالمی ادارہٴ خوراک کو توقع ہے کہ ہیلی کاپٹروں کا استعمال زیادہ مناسب ہوگا، اگر زمینی رسائی دینے سے ہچکچاہٹ سے کام لیا جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG