رسائی کے لنکس

شام صدارتی انتخابات، امن کے لیے نقصاندہ: براہیمی


مغربی سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ ووٹنگ میں دھاندلی کی جائے گی تاکہ صدر بشار الاسد کو آئندہ سات برس کا عرصہ مل جائے گا

شام سے متعلق اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے ثالث کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ مہینوں کے دوران ملک میں صدارتی انتخابات ہوتے ہیں تو اِس کے نتیجے میں اپوزیشن کے ساتھ امن مذاکرات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

جعرات کو سلامتی کونسل کی بریفنگ کے بعد، لخدار براہیمی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ شاید حزب مخالف حکومت سے بات چیت میں دلچسپی نہ لے۔

شام میں اب تک صدارتی انتخابات کا باضابطہ اعلان نہیں ہوا، لیکن اس طرح کے اشارے مل رہے ہیں کہ یہ ہونے ہی والے ہیں۔ انتخابات جولائی تک کرائے جانے ہیں۔

مغربی سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ ووٹنگ میں دھاندلی کی جائے گی تاکہ صدر بشار الاسد کو آئندہ سات برس کا عرصہ مل جائے گا۔

شام کی خانہ جنگی کےخاتمے کے لیے، جو اپنےچوتھے سال میں داخل ہوچکی ہے، اب تک بات چیت کے دو مرحلے ہو چکے ہیں، لیکن اِن میں کوئی پیش رفت نہیں ہوپائی۔
XS
SM
MD
LG