رسائی کے لنکس

سفیر فورڈ کا ہما کا دورہ: امریکہ اور شام کے درمیان تُند و تیز الفاظ کا تبادلہ


شام میں امریکی سفیر، رابرٹ فورڈ
شام میں امریکی سفیر، رابرٹ فورڈ

شام کے بیان پر امریکی محکمہٴ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نیولینڈ کی جانب سے ایک تُند و تیز ردِ دعمل ظاہر کیا گیا۔ نیولینڈ کے الفاظ میں: ’قطعی طور پر مضحکہ خیز۔ اِس دورے کی وجہ شام کے عوام کے پُر امن مظاہرے کرنے کے حق میں اُن کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا تھا، اور اُنھوں نے ایسا ہی کیا تھا‘

شام کے لیے امریکہ کے سفیر رابرٹ فورڈ کے ہما کے دورے پر، جو حکومت کے خلاف احتجاج کا ایک مرکز ہے، امریکہ اور شام کی حکومتوں کے درمیان تُند و تیز الفاظ کا تبادلہ ہوا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے شام کے اِس الزام کو کہ فورڈ تشدد کے لیے اشتعال انگیزی کی کوشش کر رہے تھے، خود اُن کے الفاظ میں، ’قطعی طور پر احمقانہ‘ہے۔

اُدھر جمعے کے روز تقریباً پانچ لاکھ حکومت مخالفین، احتجاج کے لیے ہما کی سڑکوں پر نکل آئے۔

جمعے کے روز جب امریکی سفیر فورڈ ہما کی سڑکوں پر سے گزرے، تو تالیاں بجاتے ہوئے مجمعے نے اُن کا خیرمقدم کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

اِس استقبال میں واضح طور پر شام میں حکام کو برہم کردیا ہے۔شام کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی سفیر نے، بقول اُن کے، سبوتاژ کرنے والوں کو تشدد کے لیے اُکسایا۔ اور إِس بیان میں اِس دورے کو حکومت کی مخالفت میں ہونے والے مظاہروں میں امریکہ کے کردار کا، بقول اُس کے، ایک واضح ثبوت قرار دیا گیا ہے۔

اِس بیان پر امریکی محکمہٴ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نیولینڈ کی جانب سے ایک تُند و تیز ردِ دعمل ظاہر کیا گیا۔

اُن کے الفاظ میں: ’قطعی طور پر مضحکہ خیز۔ اِس دورے کی وجہ شام کے عوام کے پُر امن مظاہرے کرنے کے حق میں اُن کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا تھا اور اُنھوں نے ایسا ہی کیا تھا۔‘

نیولینڈ نے شام کے اِس الزام کو مسترد کردیا کہ فورڈ بغیر اجزت ہما گئے تھے۔

نیولینڈ نے کہا کہ دمشق میں امریکی سفارت خانے نے شام کی وزارتِ دفاع کو پیشگی طور پر بتا دیا تھا کہ ایک امریکی وفد ہما جائے گا اور یہ کہ سفیر فورڈ کا گاڑیوں کا قافلہ وہاں پہنچنے کے لیے ایک فوجی چیک پوائنٹ سے گزرا تھا۔

نیولینڈ نے اِس جانب بھی توجہ دلائی کہ اگرچہ سفیر فورڈ کا ہما کا دورہ ایک ایسے وقت میں عمل میں آیا جب شام کے لیے فرانس کے سفیر بھی وہاں موجود تھے اور دونوں کی جمعرات کی شام کو ملاقات ہوئی تھی۔ تاہم، یہ دورے پہلے سے مربوط نہیں تھے۔

تفصیل کے لیے آڈیورپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG