رسائی کے لنکس

داعش کے محاصرے میں شامی باغیوں کو امریکی اسلحے کی فراہمی


شمالی شام کے قصبے مارع میں داعش کے محاصرے میں شامی باغیوں کی مدد کے لیے امریکی مال بردار فوجی طیارے کے ذریعے چھوٹے ہتھیار گرائے گئے۔

ایک امریکی فوجی طیارے نے جمعرات کو شمالی شام کے قصبے مارع میں داعش کے محاصرے میں شامی باغیوں کی مدد کے لیے چھوٹے ہتھیار گرائے۔

سرگرم مقامی کارکنان کے مطابق کئی ہفتوں سے مدد کی اپیل کیے جانے کے بعد امریکہ نے یہ رسد دوبارہ فراہم کی۔

امریکی لڑاکا طیاروں نے حلب میں داعش کے ٹھکانوں پر متعدد فضائی حملے بھی کیے۔

جمعہ کو امریکی سینٹرل کمان کے ترجمان کرنل پیٹ رائڈر نے امریکی رسد کی فراہمی کے مشن کے بارے میں مزید تفصیل بتانے سے گریز کرتے ہوئے صرف اتنا بتایا کہ امریکہ شامی عرب فورسز کو ہتھیار اور گولہ بارود فراہم کرتا ہے۔

تاہم کرنل رائڈر نے مقامی سرگرم کارکنوں کی جانب سے پیش کردہ اِن اطلاعات کو مسترد کیا ہے کہ فضا سے گرائی جانے والی امریکی کھیپ میں ٹينک شکن اسلحہ شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG