رسائی کے لنکس

شام: باغیوں نے حکومت نواز مذہبی راہنما کو مار ڈالا


یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب کچھ دن پہلے ہی ایک خودکش بمبار نے دمشق کی ایک قدیم مسجد میں خود کو اڑا لیا تھا۔

شام کے باغیوں نے حلب میں ایک حکومت نواز سنی مذہبی راہنما کو قتل کر دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مذہبی راہنما کو مار کر ان کی میت کو مسخ کر دیا گیا۔

شام کے حکومتی میڈیا کے اداروں اور سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائیٹس کی رپورٹ کے مطابق شیخ حسن سیفیدین شمالی حلب کی ایک مسجد کے امام تھے۔ وہ اپنے پڑوس کے علاقے شیخ مقصود میں ہونے والی سخت لڑائی میں باغیوں کے ہاتھوں مارے گئے۔ رپورٹ کے مطابق اُن کے قتل کے بعد باغی ان کی میت کو لے کر علاقے میں پھرتے رہے۔


یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب کچھ دن پہلے ہی ایک خودکش بمبار نے دمشق کی ایک تاریخی مسجد میں خود کو اڑا لیا تھا۔ اس حملے میں حکومت نواز مذہبی راہنما محمد البوطی سمیت بیالیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ شام کے صدر بشارالاسد نے جمعے کے روز اپنے ملک سے اس واقعے میں ملوث شدت پسندوں کے خاتمے کا عہد کیا تھا۔
XS
SM
MD
LG