رسائی کے لنکس

شامی کیمیاوی ہتھیار تلفی کیلیے اٹلی پہنچا دیے گئے


شام کی طرف سے آنے والے کیمیاوی ہتھیاروں میں ’مسٹرڈ گیس‘ اور ’سیرین گیس‘ بنانے کی متعلقہ اشیا موجود ہیں

شام سے کیمیاوی ہتھیاروں کی کھیپ کو اٹلی کی ایک بندرگاہ پر پہنچا دیا گیا ہے جہاں انہیں تلف کیا جائے گا۔

شام کے یہ کیمیاوی ہتھیار ایک عالمی معاہدے کے تحت تلف کیے جائیں گے۔ یہ ہتھیار ایک ایسے وقت میں تلف کیے جا رہے ہیں جبکہ شام میں شدید خانہ جنگی جاری ہے۔

ایک اطالوی مال بردار جہاز ’دی آرک فیوچورا‘ میں کیمیاوی ہتھیار اٹلی کی گیاوو تورا نامی بندرگاہ پر پہنچائے گئے۔ اس مال بردار جہاز کو فوجی ہیلی کاپٹر اور بھاری سیکورٹی انتظامات کے ساتھ پہنچایا گیا۔ اٹلی کی بندرگاہ پر اطالوی جہاز کے پہنچنے کے بعد امریکی فوجی بیڑے ’ایم پی کیپ رے‘ پر یہ کیمیاوی ہتھیار منتقل کیے گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ شام کے کیمیاوی ہتھیاروں کا نصف سمندر میں تلف کیا جائے گا جبکہ باقی کا نصف امریکہ اور یورپ کے مختلف پلانٹس میں تلف کیا جائے گا۔

شام کی طرف سے آنے والے کیمیاوی ہتھیاروں میں ’مسٹرڈ گیس‘ اور ’سیرین گیس‘ بنانے کی متعلقہ اشیا موجود ہیں۔

کیمیاوی ہتھیاروں پر پابندی سے متعلق عالمی ادارے ’دی آرگنائزیشن فار دی پروبیشن آف کیمیکل ویپنز‘ نے جون میں کہا تھا کہ شام سے کیمیاوی ہتھیاروں کی منتقلی ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے، جبکہ شام میں شدید خانہ جنگی جاری ہے، یہ ایک انوکھی اور ان دیکھی مثال ہے۔

شام نے گذشتہ برس اقوام ِمتحدہ کے ساتھ ایک معاہدے کے بعد اپنے کیمیاوی ہتھیار تلف کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

XS
SM
MD
LG