رسائی کے لنکس

پاکستان ٹی 20میچ میں جمعےکو آسٹریلیا کے مقابل


پاکستان ٹی 20میچ میں جمعےکو آسٹریلیا کے مقابل
پاکستان ٹی 20میچ میں جمعےکو آسٹریلیا کے مقابل

پاکستان کی ٹیم زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں پر انحصار کرے گی

پاکستان آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا واحد ٹی 20میچ جمعے کو کھیلا جارہا ہے جِس میں شعیب ملک پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔


خیال رہےکہ اِس میچ میں پاکستان کی ٹیم زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں پر انحصار کرے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹی20ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی پر بال ٹیمپرنگ کے جرم میں دو میچوں کی پابندی عائد کردی گئی ہے جِس کی وجہ سے وہ پاکستان کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20میچ میں پاکستان ٹیم کے کیا امکانات ہیں اِس بارے میں سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین نے وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی کے نہ کھیلنے کا ضرور فرق پڑے گا اور جہاں تک نئے لڑکوں کو موقع دینے کا سوال ہے، یہ اچھا ہوگا کیونکہ یہ میچ تیز ہوتے ہیں اِس لیے نوجواں کی شرکت بہتر رہے گی۔


  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG