رسائی کے لنکس

ہالینڈ کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست


فائل فوٹو

فائل فوٹو

نیوزی لینڈ نے 152 رنز کا ہدف انیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان میکلم نے تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 65 رنز اسکور کیے

نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ ون کے ایک میچ میں ہالینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

ہفتہ کو چٹاگانگ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر ہالینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے۔ کپتان بورین 49 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

نیوزی لینڈ نے 152 رنز کا ہدف انیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان میکلم نے تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 65 رنز اسکور کیے۔ انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اب تک سپر ٹین کے مرحلے میں کھیلے گئے تین میچوں میں سے دو میں فتح حاصل کی جب کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
XS
SM
MD
LG