رسائی کے لنکس

ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو 73 رنز سے ہرادیا


پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کی کمزور فیلڈنگ کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کو 171 رنز کا مضبوط ہدف بنانے میں کوئی دشواری نہیں ہوئی جبکہ اس نے اپنی فیلڈنگ کے ذریعے بنگلہ دیشی ٹیم کے بیٹ سے نکلنے والے تقریباً ہر شارٹ کو روکا۔

ٹی 20ورلڈ کپ کی میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 73 رنز سے شکست کھاگئی۔ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم تمام کوششوں کے باوجود بیٹنگ اور بالنگ دونوں شعبوں میں مخالف ٹیم کے آگے نہ ٹک سکی۔ نتیجہ یہ ہوا کہ اسے بہت بڑے مارجن سے ہارناپڑا۔اس نے 98 رنز ہی بنائے جبکہ وہ 20اوورز بھی پورے نہیں کھیل سکی۔

پہلی اننگز میں کمزور فیلڈنگ کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کو 171 رنز کا مضبوط ہدف بنانے میں کوئی دشواری نہیں ہوئی جبکہ فیلڈنگ کے ذریعے بنگلہ دیشی ٹیم کے بیٹ سے نکلنے والے تقریباً ہر شارٹ کو روکا جس کے سبب بنگلہ دیش 100رنز بھی نہ بناسکی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے اوپننگ کے لئے آنے والے تمیم اقبال کوئی کارنامہ انجام نہیں دے سکے۔ دس گیندیں کھیلیں اور صرف پانچ رنز بناکر بدری کی بال پر براوٴو کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ ان کا ساتھ دینے کے لئے آنے والے انعام الحق نے دس رنز بنائے۔ انہیں رامدین اور سینٹوکی نے اپنا شکار بنایا۔

تیسرا شکاربنے شکیب الحسن جو سینٹوکی کی بال پر کلین بولڈ ہوگئے ۔۔وہ بھی بغیر کوئی رن بنائے۔ ٹیم کا مجموعی اسکور پچاس رنز تک پہنچا ہی تھا کہ چوتھا وکٹ بھی گرگیا۔ مومن الحق 19بالز پر 16رنز بناکر نرائن کا شکار ہوگئے۔ انہیں سینٹوکی نے ہی کیچ کیا۔

شبیر رحمن بھی ویسٹ انڈیز بالرز کا مقابلہ نہ کرسکے اور صرف ایک رن بناکر آوٴٹ ہوگئے۔ مشفق الرحمن نے اپنے باقی ساتھیوں کے مقابلے میں کچھ زیادہ اسکور کیا۔ انہوں نے 22رنز بنائے جن میں ایک چھکا اور دو چوکے بھی شامل تھے۔

پینسٹھ رنز سے بھی کم اسکور پر بنگلہ دیش کی ساتویں وکٹ گرگئی۔ یہ تھی محمود اللہ کی وکٹ جنہوں نے صرف ایک رن ہی بنایا۔ اس موقع پر بنگلہ دیش کو 16کا رن ریٹ درکار تھا جبکہ وہ اس وقت رن ریٹ نصف بھی نہیں تھا۔

اسی دوران صرف نورنز بناکر ضیاء الرحمن بھی رسل کی بال پر کلین بولڈ ہوگئے۔ نویں وکٹ کی حیثیت سے مرتضیٰ میدان میں آئے جبکہ سہگ پہلے سے کریز پر موجود تھے لیکن مرتضیٰ کافی دیر کریز پر ٹکنے کے باوجود 19رنز ہی بناسکے۔ ان کے بعد الامین آئے لیکن سہگ گیارہ رنز کے انفرادی اسکور پر کلین بولڈ ہوگئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے سات بالرز استعمال ہوئے ، ان میں سے بدری نے چار ، سینٹوکی نے تین رسل نے دو اور نرائن نے ایک وکٹ لیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے مشکل ہدف
میرپور بنگلہ دیش کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور میزبان ٹیم بنگلہ دیش کے درمیان ٹی 20ورلڈ کپ ایونٹ کے بیسویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20اوورز میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر171رنز بناکر بنگلہ دیش کو نسبتاً مشکل ہدف دیا تھا کیوں کہ ویسٹ انڈیز ٹیم بنگلہ دیش کے مقابلے میں زیادہ تجربہ رکھتی ہے۔

بنگلہ دیش نے آج کے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کا موقع دیا ۔ استمھ اور کریس گیل نے اپنی باری کااچھے انداز میں آغاز کیا ۔ اسمتھ نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے43بالوں میں 72رنز بنائے جس میں 10چوکے اور 3چھکے بھی شامل تھے ۔انہیں الامین حسین نے محمود اللہ کی گیندپر کیچ کیا۔

ویسٹ انڈیز کا دوسرا وکٹ سمنز کی صورت میں گرا ۔ وہ اپنا کھاتا کھول بھی نہیں سکے تھے کہ شکیب الحسن کی بال پر مشفق الرحیم ان کا وکٹ لے اڑے۔ گرس گیل تیسری وکٹ کی صورت میں آوٴٹ ہوئے انہوں نے 48بالوں پر 48رنز بنائے۔ سیمیولز نے 22بالوں کا مقابلہ کیا اور 18رنز بناکر پویلین لوٹے۔

پانچویں وکٹ کی صورت میں رسل میدان میں آئے لیکن پہلی ہی گیند پر کیچ دے بیٹھے ۔ اس اہم موڑ پر جبکہ کھیل کا آخری اوور جاری تھا براوٴو میدنا میں آئے لیکن وہ بھی پہلی ہی گیند پر کیچ آوٴٹ ہوگئے۔تین بالز کا مزہ چکھنے رام دین میدان میں آئے لیکن وہ بھی بغیر کوئی رن بنائے رن آوٴٹ ہوگئے جبکہ کریز کے دوسرے کنارے پر کھڑے ڈیرن سیمی نے اپنی ٹیم کے مجموعی اسکور میں صرف 14رنز کا اضافہ کیا اور یوں ویسٹ انڈیز سات وکٹ کے نقصان پر 171رنز بناکر آوٴٹ ہوگیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے سات بالرز استعمال کئے گئے جن میں الامین حسین سب سے کامیاب رہے انہوں نے تین وکٹ لئے جبکہ محمو د اللہ، شکیب الحسن اور ضیاء الرحمن نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

ٹی 20میں دونوں ٹیمیں کی اب تک کی کارکردگی
ویسٹ انڈیز اپنے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں سات وکٹس سے شکست کھا چکا ہے جبکہ کوالیفائنگ راوٴنڈ زمیں بنگلہ دیش ہانگ کانگ جیسی نہایت کم تجربہ کار ٹیم کے ہاتھوں مات کا مزہ چکھ چکا ہے ۔

ویسٹ انڈیز دھواں دھار بیٹنگ کے لئے مشہور ہے تاہم اس کا مقابلہ کرنے کے لئے بنگلہ دیش نے اسپنرز کا سہارا لیا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آج سے پہلے بھی چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز ہوچکے تھے جن میں نتیجے کے طور پر مقابلہ دو دو سے برابررہا تھا ۔

دفاعی چیمپئن
(1)کریس گیل، (2)ڈیوائن اسمتھ، (3)مارلن سیمیول،(4) لیندی سمنز،(5) ڈیوائن براوٴو،(6) ڈیرن سیمی،(7) اینڈرے رسل، (8)ڈنیش رامدین،(9) سنیل نرائن، (10)رشمر سینتوکی، (11)سیمیول بدری ۔

بنگال ’ٹائیگرز‘
(1)تمیم اقبال، (2)انعام الحق ،(3) مومن الحق ، (4)شکیب الحسن، (5)مشفق الرحیم، (6)شبیر رحمن،(7) محموداللہ، (8)ضیاالرحمن، (9)سہاگ غازی، (10)مشرف مرتضیٰ ،(11) الامین حسین۔
XS
SM
MD
LG