رسائی کے لنکس

چینی سیاحوں کی آمد سے تائیوان کو تین ارب ڈالر کی آمدنی


چینی سیاحوں کی آمد سے تائیوان کو تین ارب ڈالر کی آمدنی
چینی سیاحوں کی آمد سے تائیوان کو تین ارب ڈالر کی آمدنی

تائیوان کا کہناہے کہ30 ماہ قبل اپنے دروازے چینی سیاحوں کے لیے کھولنے کے بعد سے ملک کی معیشت کو تین ارب ڈالر کا فائدہ پہنچ چکاہے۔

تائیوان کی ملکی امور کی کونسل کی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2010ء کے دوران11 لاکھ 70 ہزار سیاح ملک میں داخل ہوئے جو ماضی کی نسبت دگنی تعداد تھی۔

جولائی 2008ء میں عشروں سے عائد پابندی اٹھنے کے بعد سے مجموعی طورپر 18 لاکھ 20 ہزار چینی سیاحت کی غرض سے تائیوان گئے۔

تائیوان کے صدر ما ینگ جیو نے چین کے ساتھ قریبی معاشی تعلقات قائم کیے ہیں جسے نہ صرف دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں ان کی انتظامیہ کے ایک تاریخ ساز قدم کے طورپر دیکھاجارہاہے بلکہ اس سے تائیوان کی معیشت کو بھی نمایاں فروغ ملا ہے۔

بیجنگ اور تائپے کے درمیان پچھلے سال سینکڑوں اشیاء پر ڈیوٹی اور ٹیکس کم کرنے کا معاہدہ ہواتھا جس سے دونوں کے درمیان تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا۔

XS
SM
MD
LG