رسائی کے لنکس

ملک کی وزارت انصاف نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ سابق صدر نے تائیوان کے سینٹرل جیل میں اتوار کی رات خود کشی کی کوشش کی۔

تائیوان میں حکام نے کہا ہے کہ زیر حراست سابق صدر چن شوئی بیان نے خودکشی کی کوشش کی ہے۔

ملک کی وزارت انصاف نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ سابق صدر نے تائیوان کے سینٹرل جیل میں اتوار کی رات خود کشی کی کوشش کی۔

بیان میں کہا ہے کہ چن شوئی نے تولیے کی مدت سے خودکشی کی کوشش کی، لیکن گارڈز نے اُنھیں روکا۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ خودکشی کے لیے اُنھوں نے تولیہ کس طرح استعمال کرنے کی کوشش کی۔

عہدیداروں نے بتایا کہ سابق صدر کی حالت اس وقت خطرے سے باہر ہے اور وہ جیل کے اسپتال میں ہیں۔

چن شوئی سن 2000ء سے 2008ء تک صدر رہے اور بد عنوانی کے الزامات میں اب 20 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG