رسائی کے لنکس

تائیوان: گیس پائپ لائن دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 24 ہو گئی


دھماکوں کی شدت سے کئی گاڑیاں الٹ گئی اور کئی سڑکوں میں گہرے گڑھے بن گئے۔

تائیوان کے جنوبی شہر گاؤشی اونگ میں زیر زمین گیس پائپ لائن میں دھماکوں میں ہلاک ہونے والے کی تعداد 24 ہو گئی ہے، جب کہ لگ بھگ 270 افراد زخمی بھی ہوئے۔

حکام ہلاکتوں میں اضافے کے خدشے کا اظہار کر رہے ہیں۔

تائیوان میں شہری علاقوں کو گیس فراہم کرنے والی زیر زمین پائپ لائن میں دھماکے جمعرات کو ہوئے، جن کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ 28 لاکھ آبادی کے شہر میں شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

تائیوان کے وزیراعظم نے چیانگ ژی نے کہا کہ پانچ دھماکے ہوئے۔

دھماکوں کی شدت سے کئی گاڑیاں الٹ گئی اور کئی سڑکوں میں گہرے گڑھے بن گئے۔

نیشل فائر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں آگ بجھانے والے چار امدادی کارکن بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے لیکن ابتدائی طور پر خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ گیس کے اخراج کے باعث ہوا۔

تائیوان کی سنٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ’’گیس کی شدید بو محسوس کی گئی اور اس کے بعد میں نے دھماکوں کی آوازیں سنی اور میں نے دیکھا کہ ایک سٹور میں آگ بھڑک اٹھی‘‘۔

تائیوان کے آفات سے نمٹنے کے ادارے کے سربراہ ہسولی ہاؤ کا کہنا ہے کہ حکام ایک اور دھماکے کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ اس یا کسی اور علاقے میں ہو سکتا ہے۔

گاؤشی اونگ شہر کے مئیر کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ گزشتہ دس سالوں میں ہونے والا شدید ترین دھماکہ تھا۔

XS
SM
MD
LG