رسائی کے لنکس

تائیوان کی کمپنی نے ایران کو جوہری سامان فروخت کیا



تائیوان کی ایک کمپنی نے مبیّنہ طور پر چین کی ایک ایسی کمپنی سے آرڈر ملنے کے بعد، جس کا نام نہیں بتایا گیا، ایران کو ایسا سازوسامان فروخت کیا تھا، جسے جوہری ہتھیار بنانے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تائیوان سے ملنے والی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کو پچھلے سال انٹر نیٹ پر چین سے پریشر ٹرانس ڈیوسر(pressure transducer) کی خریداری کا آرڈر موصول ہوا تھا۔ایسو سی ایٹڈ پریس نے اس کمپنی کا نام ہیلی اوشیئن ٹیکنالوجی کمپنی بتایا ہے۔ ٹرانس ڈیوسر کو اگرچہ کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، لیکن اِسے اسلحہ سازی کے قابل یورینیم بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق تائیوان کی کمپنی نے یہ ٹرانس ڈیوسر، سُوئٹزرلینڈ کی کسی کمپنی سے خریدے تھے۔ایسوسی ایٹڈ پریس نے تائیوان میں قائم ہیلی اوشیئن ٹیکنالوجی کمپنی کے سربراہ سٹیون لِن کے حوالے سے کہا ہے کہ اُن کی کمپنی نے ان مشینوں کے فاضل پُرزے ایران بھیجے تھے۔

لِن نے چین اور سُوئٹزر لینڈ کی اُن کمپنیوں کے نام نہیں بتائے جو مبیّنہ طور پر اس سودے میں شامل تھیں۔

چین اقوامِ متحدہ کی اُس سلامتی کونسل کا ایک مستقل رُکن ہے، جس نے یورینیم افزودہ کرنے کے کام کو روک دینے سے ایران کے انکار کی بنا پر اُس کے خلاف یکے بعد دیگرے تین قسطوں میں پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG