رسائی کے لنکس

تائیوان: مسافر طیارہ گر کر تباہ، 47 افراد ہلاک


فائل
فائل

رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ طیارے میں موجود 11 افراد کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

تائیوان میں ٹرانز ایشیا ایئر لائنز کے مسافر طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں کم از کم 47 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ تائیوان کے ایک جزیرے پر لینڈنگ کی کوشش کے دوران طوفانی ہواؤں کے باعث گر کر تباہ ہوا۔

رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ طیارے میں موجود 11 افراد کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ستر سیٹوں والے اس 'اے ٹی آر 72' ساخت کے ہوائی جہاز پر 54 مسافر اور عملے کے چار افراد سوار تھے۔

طیارہ ہوائے اڈے کے نزدیک واقع عمارتوں پر گرا جس کے باعث ان میں آگ لگ گئی۔ لیکن حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ عمارتوں میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ جب تائیوان کے جزیرے میگانگ کے ہوائی اڈے پر اتر رہا تھا کہ ’ماتمو‘ نامی سمندری طوفان نے علاقے کو آن گھیرا، جس کے ساتھ شدید بارش اور تیز رفتار آندھی چل رہی تھی۔

اس جہاز نے تائیوان کے جنوبی شہر کاؤسیانگ کے ہوائی اڈے سے پرواز بھری تھی اور تقریباً دو گھنٹے کی تاخیر سے اڑا تھا۔ اس سے قبل موصول ہونے والی رپورٹوں میں غلط طور پر کہا گیا تھا کہ یہ فلائیٹ تیپائی سے آرہی تھی۔

XS
SM
MD
LG