رسائی کے لنکس

تائیوان کےسابق صدر پر بدعنوانی کے الزام میں فردِ جرم عائد


تائیوان کےسابق صدر پر بدعنوانی کے الزام میں فردِ جرم عائد
تائیوان کےسابق صدر پر بدعنوانی کے الزام میں فردِ جرم عائد

تائیوان کے سابق صدر لی تانگ ہوئی پربدعنوانی کے الزام میں فردِ جرم عائد کردی گئی ہے۔

مسٹر لی اور ان کے ایک قریبی ساتھی لیو تیا ینگ پر جمعرات کے روز ایک مقامی عدالت میں فردِ جرم عائد کی گئی۔ سابق صدر پر الزام ہے کہ انہوں نے 1988 سے 2000ء تک اپنے عہدہ صدارت کے دوران ایک سفارتی فنڈ میں سے 70 لاکھ ڈالرز سے زائد کی رقم خورد برد کی تھی۔

88 سالہ سابق صدر تائیوان کی تاریخ کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک ہیں جنہیں ملک کو آمریت سے جمہوریت کی طرف لے جانے والا رہنما قرار دیا جاتا ہے۔ مسٹر لی کو 1996ء میں تائیوان کے پہلے براہِ راست منتخب صدر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

سابق صدر نے 2000ء میں اپنے عہدے سے دستبردار ہونے کے بعد آزادی کی حامی قوتوں کی حمایت کا اعلان کیا تھا جس پر انہیں ان کی جماعت 'کومنتانگ پارٹی' سے نکال دیا گیا تھا۔

مسٹر لی تائیوان کے دوسرے سابق صدر ہیں جن پر بدعنوانی کی فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔ ان کے بعد صدر منتخب ہونے والے چین شوئی بیان پہلے ہی اپنے خلاف بدعنوانی کے الزامات ثابت ہوجانے کے بعد 17 برس کی سزا قید کاٹ رہے ہیں۔

آزادی کے حامی موقف کے باعث پڑوسی ملک چین کو ناراض کرنے والے چین شوئی بیان کا دعویٰ ہے کہ انہیں ان کے بعد منتخب ہونے والے صدر ما ینگ جیو کی جانب سے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے جنہوں نے چین کے ساتھ نسبتاً دوستانہ پالیسیاں اختیار کر رکھی ہیں۔

XS
SM
MD
LG