رسائی کے لنکس

تائیوان: شدید زلزلہ، ایک شخص ہلاک متعدد زخمی


تائیوان
تائیوان

تائیوان کے آگ کے واقعات سے نمٹنے والے ادارے نے بتایا ہے کہ وسطی تائیوان میں جبلِ علی سے ایک پتھر لُڑکنے کے واقع کے باعث ایک شخص ہلاک ہوا

تائیوان میں آنے والے ایک شدید نوعیت کے زلزلے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں، اور جزیرے کے باشندوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

ارضیاتی تجزیات سے متعلق امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ اتوار کو آنے والا یہ زلزلہ 6.2پیمائش کا تھا اور اِس کا مرکز تیپائی کے جنوب میں تقریباً 250کلومیٹر دور اور 20کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

تائیوان کے آگ کے واقعات سے نمٹنے سے متعلق ادارے نے بتایا ہے کہ وسطی تائیوان میں جبلِ علی سے ایک پتھر لُڑکنے کے واقع کے باعث ایک شخص ہلاک ہوا۔

زلزلے کے یہ جھٹکے ہانگ کانگ میں بھی محسوس کیے گئے۔

اُدھر ہفتے کو جنوبی فلپائین میں ایک زلزلہ آیا۔ 5.7کی پیمائش کے اِن جھٹکوں کے باعث درجنوں عمارتوٕں کو نقصان پہنچا، جب کہ متعدد لوگ زخمی ہوئے۔ خوف کے شکار باشندوں نے بعد از زلزلہ جھٹکوں کی اطلاعات دی ہیں۔
XS
SM
MD
LG