رسائی کے لنکس

تاجکستان میں زلزلہ، 20 ہزار لوگ بے گھر



تاجکستان میں عہدے داروں نے کہا ہے کہ وسطِ ایشیا کے اس ملک میں ایک زلزلے باعث تقریباً 20 ہزار لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔ زلزلے میں کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔

حکام نے کہا ہے کد صرف یانچ ضلعے میں، جو بہت بُری طرح متاثر ہوا ہے، کچّی اینٹوں سے بنے ایک ہزار سے زیادہ گھر منہدم ہوگئے۔

مقامی حکام کا اندازہ ہے کہ ہفتے کے روز5.0 شدّت کے زلزلے میں املاک کو 15 لاکھ ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔ دارالحکومت دوشنبے سے تقریباً 400 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع دیہات میں سب سے زیادہ تباہی آئى ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ زلزلے کے باعث بجلی کی فراہمی بند ہوگئى ہے اور مواصلاتی لائینیں کٹ گئى ہیں۔ چٹانوں اور تودوں کے پھسلنے کی وجہ سے یانچ کو ایک علاقائى مرکز اور دوسرے دیہات سے ملانے والی سڑک بند ہوگئى ہے۔

تاجکستان میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔ یہ سابق سوویت ری پبلکس میں سے ایک غریب ترین اور پہاڑی ملک ہے۔

XS
SM
MD
LG