رسائی کے لنکس

برسوں سے مسافروں کا منتظر کراچی کا ایک ریلوے اسٹیشن


ماضی میں اسے سینٹرل ریلوے اسٹیشن بنائے جانے کا منصوبہ تھا۔ ’تیز رو‘ اور ’چناب ایکسپریس‘ یہاں سے شروع کی گئیں. لیکن, ٹرینوں کی مسلسل تاخیر اور دیگر ذرائع آمد و رفت میں بڑھتی سہولتوں نے سرکلر ریلوے سے مسافر چھین لئے

گیلانی ریلوے اسٹیشن کراچی سرکلر ریلوے کا ایک ایسا اسٹیشن ہے جہاں ۔۔۔ سالوں سے کوئی ٹرین نہیں آئی۔ ویرانی اور خاموشی نے یہاں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور اب یہ صرف سرکلر ریلوے کی ایک بھولی بسری یاد بن کر رہ گیا ہے۔

جہاں کبھی ٹکٹ گھر ہوا کرتا تھا، آج وہاں گہرے سناٹے ہیں۔ کبھی اس چھت تلے بکنگ کلرک اور ریلوے کا دیگر عملہ بیٹھا کرتا تھا، مگر آج یہاں آکر جھانکنے والا بھی کوئی نہیں۔

ریلوے کی بحالی، قوم کی خوشحالی۔۔ اس عبارت کو پڑھنے بھی آج شاید ہی کوئی یہاں آتا ہوگا۔ پلیٹ فارم کے اس حصے کی حالت تو ناقابل بیان ہے۔ یہ جگہ آج کل آوارہ جانوروں اور بے گھر افراد کے لئے حاجت گاہ بنی ہوئی ہے۔

جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، غلاظت، تعفن اور کیڑے مکوڑوں کا مسکن۔۔۔

’گیلانی ریلوے اسٹیشن‘ متوسط اور خوشحال طبقےکی آبادی’ گلشن اقبال‘ میں واقع ہے۔ برسوں سے زمین میں دھنسے ہوئے اور زنگ آلود ٹریک کو پچھلے دنوں ہی باہر نکالا گیا ہے۔ بندش کے سبب ماہ و سال کی گردش نے اسے منوں مٹی تلے دبا دیا تھا۔

ماضی میں اسے سینٹرل ریلوے اسٹیشن بنائے جانے کا منصوبہ تھا۔ ’تیز رو‘ اور ’چناب ایکسپریس‘ یہاں سے شروع کی گئیں۔ لیکن ٹرینوں کی مسلسل تاخیر اور دیگر ذرائع آمد و رفت میں بڑھتی سہولتوں نے سرکلر ریلوے سے مسافر چھین لئے اور رفتہ رفتہ عوام کا سرکلر ریلوے پر انحصار کم سے کم تر ہوتا چلا گیا۔

نتیجہ ... سرکلر ریلوے کا خسارہ بڑھتا گیا اور نوے کی دہائی میں سرکلر ریلوے کو مکمل طور پر بند کرنا پڑا۔ بندش کے سبب شہر بھر کے 20سے زیادہ سرکلر ریلوے اسٹیشنز متروک ہو کر جانوروں کی گزرگاہ بن گئے۔ گیلانی ریلوے اسٹیشن بھی انہی میں سے ایک ہے۔

پچھلے کچھ ماہ سے سرکلر ریلوے کو دوبارہ بحال کرنے کی خبریں گرم ہیں۔ اسے ’سی پیک‘ منصوبے کے تحت چین کے تعاون سے شروع کرنے کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں۔ اب امید ہو چلی ہے کہ ’گیلانی اسٹیشن‘ پر مسافروں کی آمد و رفت اور رونقیں پھر سے لوٹ آئیں گی۔

سرکلر ریلوے شہر میں ٹریفک کے بے تحاشا دباؤ کو کم، ٹرانسپورٹ کی دقتوں کو ختم اور عوام کو سستی سفری سہولیات فراہم کرنے جیسے بہت سے سنگین مسائل کا حل ہے۔

وڈیو رپورٹ پر کلک کیجئیے:

کراچی: برسوں سے مسافروں کا منتظر ریلوے اسٹیشن
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:31 0:00

XS
SM
MD
LG