رسائی کے لنکس

افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں 30 شہری ہلاک ،17 زخمی


حکام کا کہنا ہے کہ مزدوروں کی حفاظت پر مامور سیکورٹی گارڈ بھی اس واقعے کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا۔ جمعہ کو صوبائی دارالحکومت لشکر گاہ کے ایک اسپتال میں بارہ لاشیں لائی گئیں۔

جنوبی افغانستان میں طالبان عسکریت پسندوں نے30 افغان شہریوں کو ہلاک اور 17 کو زخمی کردیا ۔ افغان حکام کے مطابق مرنے والے افراد مزدور تھے اور واقعے کے وقت سڑک کی تعمیر میں مصروف تھے۔ واقعہ جمعرات کو صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین میں پیش آیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ مزدوروں کی حفاظت پر مامور سیکورٹی گارڈ بھی اس واقعے کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا۔ جمعہ کو صوبائی دارالحکومت لشکر گاہ کے ایک اسپتال میں بارہ لاشیں لائی گئیں۔
ادھر پڑوسی صوبے قندھار میں ایک افغان شہری کی لاش سڑک سے لاش ملی جس کے ساتھ دو بم بھی بندھے ہوئے تھے ۔ نیٹو فوجی اتحادنے واقعے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا بم باندھنے کا مقصد لاش اٹھانے کے لئے آنے والے افراد کو دھماکے سے اڑانا تھا۔
علاوہ ازیں جنوبی علاقے میں ایک بم حملے میں نیٹو اتحاد کے دو فوجی ہلاک ہوگئے۔ جمعرات کو پیش آنے والے ایسے ہی ایک واقعے میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا تھا۔
ادھر مشرقی افغانستان کے صوبہ کنٹر میں جمعہ کو نیٹو فوج کے ایک اڈے پر عسکریت پسندوں نے چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس کے جواب میں نیٹو فوجیوں کو بھی فائرنگ کرنا پڑی۔ واقعے میں فوجی اڈے کی بیرونی طرف دو افغان شہری زخمی ہوگئے تاہم اتحادی فوج کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب صوبہ خوست میں رات کے وقت کئے گئے ایک آپریشن میں ایک افغان شہری مارا گیا۔ نیٹو اتحاد کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی اور افغان فوج القاعدہ سے تعلق رکھنے والے حقانی نیٹ ورک کے ایک سب کمانڈر کے خلاف کارروائی میں مصروف تھی۔ اتحاد نے متعدد مرتبہ یہ بات دوہرائی کہ نیٹو اتحاد شہریوں کی ہلاکت کے معاملے کو نہایت سنجیدگی سے لے رہا ہے۔ اتحادکا کہنا ہے کہ ہرممکن یہ کوشش کی جاتی ہے کہ کسی بھی کارروائی کے نتیجے میں غلطی سے بھی کوئی شہری نشانہ نہ بنے۔اس حوالے سے امریکی سینیٹر جان کیری اور افغان صدر حامد کرزئی کے درمیان جمعہ کو بات چیت بھی ہوئی۔
نیٹو اتحاد کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز صوبہ لوگر میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں اغوا اور قتل ہونے والے دو افغان شہریوں کی لاشیں افغان پولیس کے حوالے کردی گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ لاشین عذرا ضلعی پولیس سربراہ اورایک سیکورٹی ایجنسی کے عہدیدار کی ہیں۔



XS
SM
MD
LG