رسائی کے لنکس

افغانستان:طالبان نے قندھار ایئر بیس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی


قندھار، افغانستان
قندھار، افغانستان

طالبان نے اتوار کے روز جنوبی افغانستان میں نیٹو کے سب سے بڑے مرکز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کادعویٰ کیا ہے۔

عسکریت پسندوں نے ہفتے کو دیر گئے کیے جانے والے اس حملے میں قندھار ائیر فیلڈ پرراکٹ اور مارٹر گولے داغے اور مرکز کے شمالی حفاظتی جنگلے کو تباہ کرنے کی ناکام کوشش کی۔

نیٹو کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ اس حملے میں کئی اتحادی فوجی اور سویلین اہل کار زخمی ہوئے لیکن کسی کے ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

طالبان کے ایک ترجمان نے کہا کہ جنگجوؤں نے مرکز پر دو اطراف سے حملہ کیا اور 15 سے زیادہ راکٹ داغے۔

ایک ہفتے سے بھی کم مدت میں افغانستان میں کسی فوجی تنصیب پر کیا جانے والا اس طرح کا یہ دو سرا حملہ ہے۔ بدھ کے روز طالبان نے امریکہ کے اہم فوجی مرکز بلگرام ایئر فیلڈ پر حملہ کیاتھا جس میں ایک امریکی کنٹریکٹر ہلاک ہوگیا تھا۔

ایک اور واقعہ میں ہفتے کے روز صوبے کپیسا میں بارودی سرنگ پھٹنے سے پانچ عام شہری ہلاک ہوگئے ۔

XS
SM
MD
LG