رسائی کے لنکس

طالبان پر دباؤ جاری رکھنے پراوباما، کرزئی کا اتفاق


امریکی صدر براک اوباما افغان صدر حامد کرزئی (فائل فوٹو)

امریکی صدر براک اوباما افغان صدر حامد کرزئی (فائل فوٹو)

امریکی صدر براک اوباما اور اُن کے افغان ہم منصب حامد کرزئی نے اِس بات پر اتفاق کیا ہے کہ طالبان پر دباؤ جاری رکھنے، دہشت گردی کے خلاف لڑائی اور افغان عوام کی حفاظت کے لیے دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

وائٹ ہاؤس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعے کے روز دونوں رہنماؤں نے وِڈیو کانفر نس کے ذریعے بات چیت کی اوروسیع امور پرجِن میں آنے والےافغان پارلیمارنی انتخابات، انسدادِ بدعنوانی کی کوششیں اور سویلین ہلاکتیں شامل ہیں غور کیا۔

وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ امریکہ کے افغانستان میں سفیر کارل اِکین بیری اورافغانستان میں امریکی اور نیٹو کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے بھی افغان دارالحکومت کابل سے ہونے والی وِڈیو ٹیلی کانفرنس میں شرکت کی۔

دریں اثنا، ہفتے کے روز ہونے والے تشدد کے واقعات میں جنوبی افغانستان میں باغیوں کے حملے کے نتیجے میں نیٹو کا ایک اہل کار ہلاک ہوا۔

جنوبی افغانستان میں دوسرے مقامات پر جمعے کے روز باغیوں کے ساتھ ہونے والے تصادم میں نیٹو کے دو فوجی ہلاک ہوئے جب کہ صوبہٴ قندھار میں ہونے والے علیحدہ واقعات میں باغیوں کے ہاتھوں تین افغان سویلین ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

اِس سے قبل جمعے کو کابل میں دو نسلی گروہوں کی چپقلش میں ایک شخص ہلاک اورمتعدد لوگ زخمی ہوئے۔

XS
SM
MD
LG