رسائی کے لنکس

کرزئى کا طالبان کو رقم دے کر امن قائم کرنے کا منصوبہ


افغان صدر حامد کرزئى نے کہا ہے کہ وہ طالبان جنگ جوؤں کو واپس شہری زندگی میں لوٹ آنے پر آمادہ کرنے کے لیے انہیں رقوم اور ملازمتوں کی پیش کش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

صدر کرزئى نے بی بی سی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری اس منصوبے کے لیے رقم فراہم کرے گی ۔

انہوں نے کہا ہے کہ برطانیہ اور امریکہ اگلے ہفتے افغانستان کے بارے میں لندن میں ہونے والی کانفرنس میں اس منصوبے کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کریں گے۔افغان صدر نے کہا ہے کہ جاپان بھی مالی امداد کی پیش کش کرے گا۔

مسٹر کرزئى نے کہا ہے کہ کٹّر نظریات رکھنے والے اُن طالبان یا اُن کے حامیوں کو اس پروگرام میں قبول نہیں کیا جائے گا جو القاعدہ کے رکن ہیں یا کسی اور دہشت گرد تنظیم سے وابستہ ہیں۔

افغان صدر نے کہا ہے کہ اس وقت طالبان اپنے رضا کاروں اُس سے زیادہ رقم دے رہے ہیں جتنی افغان حکومت تنخواہ کی صورت میں اپنے فوجیوں کو ادا کرسکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG