رسائی کے لنکس

طالبان پہلے اسامہ بن لادن کو حوالے کریں: ثالثی کے لیے سعودی عرب کی شرط


طالبان پہلے اسامہ بن لادن کو حوالے کریں: ثالثی کے لیے سعودی عرب کی شرط
طالبان پہلے اسامہ بن لادن کو حوالے کریں: ثالثی کے لیے سعودی عرب کی شرط

سعودی عرب نے کہا ہے کہ اس سے پہلے کہ وہ افغانستان میں قیامِ امن کے لیے کسی مذاکرات میں ایک ثالث کے فرائض ادا کرنے پر رضامند ہو، طالبان کے لیے لازم ہے کہ وہ القاعدہ کے لیڈر اسامہ بن لادن کو پناہ دینے سے انکار کر دیں۔

سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے لندن میں بدھ کے روز کہا تھا کہ جب تک طالبان القاعدہ اور اُس کے سعودی نژاد رہنما کو ایک محفوظ ٹھکانا فراہم کیے ہوئے ہیں، مذاکرات سے کوئى مثبت نتائج حاصل نہیں ہوں گے۔

افغان صدر حامد کرزئى نے افغانستان کو مستحکم کرنے کے بارے میں لندن میں ایک بین الاقوامی کانفرنس میں سعودی عرب اور پاکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان قیامِ امن کے مذاکرات میں رہنمائى فراہم کرنے میں مدد کریں۔

صدر کرزئى نے کچھ طالبان کو از سرِ نو افغان معاشرے کا حصّہ بنا لینے کے منصوبے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کانفرنس کے مندوبین سے کہا تھا کہ ملک کو لازماً اپنے اُن بھائیوں کی جانب ہاتھ بڑھانا چاہئیے جن کی آنکھیں کُھل گئى ہیں اور جو القاعدہ یا کسی اور دہشت گرد تنظیم کا حصّہ نہیں ہیں۔

XS
SM
MD
LG