رسائی کے لنکس

امدادی کارکن زلزلہ متاثرین کی امداد سے نہ ہچکچائیں: افغان طالبان


حال ہی میں طالبان کی طرف سے حکومت کے خلاف حملوں میں اضافے کے بعد امدادی کارکن بھی سکیورٹی خدشات کے باعث متاثرہ علاقوں میں جانے سے کترا رہے ہیں۔ تاہم طالبان نے کہا ہے کہ وہ امدادی کاموں میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔

طالبان نے منگل کو ایک بیان میں امدادی تنظیموں سے کہا ہے کہ وہ افغانستان اور پاکستان کے علاقوں میں آنے والے زلزلے میں ہنگامی امداد پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

حال ہی میں طالبان کی طرف سے حکومت کے خلاف حملوں میں اضافے کے بعد امدادی کارکن بھی سکیورٹی خدشات کے باعث متاثرہ علاقوں میں جانے سے کترا رہے ہیں۔

تاہم طالبان نے کہا ہے کہ وہ امدادی کاموں میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔

طالبان نے زلزلے کے بعد متاثرین کے لیے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ’’۔۔۔امدادی تنظیمیں متاثرین کو پناہ، خوراک اور طبی امداد پہنچانے سے نہ ہچکچائیں۔‘‘

افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ کے مطابق زلزلے سے 76 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کم از کم 4,000 گھروں اور عمارتوں کو جزوی یا مکمل نقصان پہنچا ہے۔

ادھر کابل میں نیٹو حکام نے کہا ہے کہ وہ امدادی آپریشنز کی منصوبہ بندی میں افغان سکیورٹی فورسز کی مدد کر رہے ہیں۔

پاکستان کے متعدد علاقے خصوصا صوبہ خیبر پختونخواہ کے کئی اضلاع بھی زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں اور اب تک سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں 231 افراد ہلاک جبکہ 1,600 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG