رسائی کے لنکس

تنزانیہ میں فوجی اڈے میں حادثاتی دھماکے، 17 ہلاک


تنزانیہ میں فوجی اڈے میں حادثاتی دھماکے، 17 ہلاک

تنزانیہ میں فوجی اڈے میں حادثاتی دھماکے، 17 ہلاک

تنزانیہ کے وزیر اعظم میزنگیو پنڈانے کہا ہے کہ دارالحکومت دارالسلام میں فوجی اڈے میں قائم بارود کے ڈپوؤں میں بدھ کی رات حادثاتی دھماکوں سے کم از کم 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ دھماکوں سے کئی گھر منہدم بھی ہوگئے ۔ دھماکوں کے بعد سینکڑوں افراد نے قومی اسٹیڈیم میں پناہ لے لی تھی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے دھماکے کی آواز 20کلو میٹر دو رتک سنی گئی ۔

یہ دھماکے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب گونگولا مبوٹوفوجی اڈے میں ہوئے جہاں 2009ء میں بھی ایسے ہی دھماکوں میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG