رسائی کے لنکس

تنزانیہ: عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہو گئی


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

گزشتہ جمعہ کو کھیل کے ایک میدان کے قریب 16 منزلہ عمارت اس وقت منہدم ہو گئی تھی جب وہ تکمیل کے آخری مراحل میں تھی۔

تنزانیہ میں عہدیداروں نے پیر کو بتایا کہ ملک کے مرکزی شہر دارالسلام میں منہدم ہونے والی کثیر المنزلہ عمارت میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق گزشتہ جمعہ کو کھیل کے ایک میدان کے قریب 16 منزلہ عمارت اس وقت منہدم ہو گئی تھی جب وہ تکمیل کے آخری مراحل میں تھی۔ کارکنوں نے 18 افراد کو زندہ نکال لیا تھا۔

امدادی کارکنوں نے کہا ہے کہ اب ملبے تلے دبے مزید افراد کے بچ جانے کی اُمید نہیں ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ وہ عمارت گرنے کے اس واقع کی تحقیقات کر رہے ہیں اور پوچھ گچھ کے لیے چار افراد کو تحویل میں لیا گیا ہے۔

افریقی ممالک میں عمارتوں کے گرنے کی وجوہات ناقص تعمیراتی ’’مٹیریل‘‘ کا استعمال بتایا جاتا ہے۔
XS
SM
MD
LG