رسائی کے لنکس

ڈاکٹر کی بازیابی کے لیے کارروائی میں 6 ہلاک


فائل فوٹو

فائل فوٹو

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا میں جمعرات کو صبح سویرے ایک مغوی ڈاکٹر کی بازیابی کے لیے کی گئی کارروائی میں چار اغواء کار مارے گئے۔

پولیس آپریشن میں ایک اہلکار کے علاوہ مغوی ڈاکٹر بھی ہلاک ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر کو صوبہ خیبر پختونخواہ کے ہزارہ ڈویژن سے تقریباً ایک ماہ قبل تاوان کی غرض سے اغواء کیا گیا تھا۔

پولیس مغوی ڈاکٹر کی تلاش جاری رکھے ہوئے تھی اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر اغواء کاروں کے خلاف جمعرات کو ٹیکسلا میں ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا جہاں مغوی کو رکھا گیا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق پولیس اور اغواء کارواں کے درمیان 25 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

دریں اثناء صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں دو مخالف گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق کہ یہ مسلح جھڑپ دیرینہ تنازع کا شاخسانہ بتائی جاتی ہے۔ اس جھگڑے کے دوران چار گھروں کو نذر آتش کردیا گیا۔

XS
SM
MD
LG