رسائی کے لنکس

پاکستانی ہیرو اور بھارتی ہیروئن کی پہلی فلم اور۔۔ تھوڑا سا انتظار


فلم’خوبصورت‘ سنہ 1980 میں اس وقت کے نہایت مشہور فلم میکر رشی کیش مکھرجی کی اسی نام سے بننے والی فلم کا ری میک ہے

ایک ہے پاکستانی ہیرو۔۔فواد خان۔۔۔اور دوسری ہے ایک بھارتی ہیروئن ۔۔سونم کپور ۔۔دونوں ملے۔۔پھول کھلے ۔۔۔اور ایک نئی فلم ’خوبصورت‘ کی کہانی تخلیق ہوگئی۔

۔۔بس اب ہے تھوڑا سا انتظار ۔۔کیوں کہ فلم کا ٹریلر تو ریلیز ہوگیا ہے فلم 19ستمبر کو سنیما گھروں کی زنیت بنے گی۔

فلم’خوبصورت‘ سنہ 1980ء میں اس وقت کے نہایت مشہور فلم میکر رشی کیش مکھرجی کی اسی نام سے بننے والی فلم کا ری میک ہے۔

یہ اپنے زمانے کی ہٹ فلم تھی جس میں ریکھا، اشوک کمار اور راکیش روشن نے نمایاں کردار ادا کئے تھے۔ یہ تینوں اداکار ہندی فلموں کی ہسٹری کا سنہری اور سدابہار نام ہیں۔

تاہم، ری میک فلم ’خوبصورت‘ کی ڈائریکشن کا ذمہ ششانک گھوش نے اٹھایا ہے، پروڈیوسر ہیں سدھارتھ رائے کپور۔۔یعنی ودیا بالن کے پتی دیو۔۔ جبکہ فواد خان راکیش روشن والا رول ادا کریں گے۔ فلم میں انیل کپور کی بیٹی سونم کپور ان کی ہیروئن ہیں۔

’ٹائمز آف انڈیا‘ کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی رومینٹک ہونے کے ساتھ ساتھ کامیڈی کا رنگ بھی لئے ہوئے ہے جس میں کرن کھیر، رتنا پھاٹک اور ادیتیہ راوٴحیدری نے بھی اداکاری کے خوب جوہر دکھائے ہیں۔

XS
SM
MD
LG