رسائی کے لنکس

ملتان: مبینہ بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک


فائل
فائل

ضلعی انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دھماکہ خود کش حملے کا نتیجہ ہوسکتا ہے جس کے حتمی تعین کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

پنجاب کے شہر ملتان میں ایک مبینہ بم دھماکے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق دھماکہ ملتان کے علاقے وہاڑی چوک میں اتوار کی شب ایک پرہجوم بس اڈے پر ہوا جس سے وہاں موجود کم از کم دو دکانیں اور کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

ضلعی انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دھماکہ خود کش حملے کا نتیجہ ہوسکتا ہے جس کے حتمی تعین کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

سرکاری ٹی وی 'پی ٹی وی' کے مطابق ڈی سی او ملتان زاہد سلیم گوندل نے جائے واقعہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جائے واقعہ سے ایک مشکوک لاش برآمد ہوئی ہے جو مبینہ خود کش بمبار کی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے مقام پر بال بیرنگ کے نشان موجود ہیں جب کہ ایک جلی ہوئی موٹر سائیکل بھی ملی ہے جس کےبارے میں سکیورٹی حکام کو شبہ ہے کہ یہ خود کش حملہ آور کی تھی۔

ڈی سی او ملتان کے مطابق واقعے کے 50 سے زائد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ملتان کے نشتر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق 15 سے 20 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے خون کے عطیات دینے کی بھی اپیل کی ہے۔

XS
SM
MD
LG